ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی گیس صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

سوئی گیس صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو صارفین کے میٹرز لگانے کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اضافی ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ہیڈکوارٹرز سے ریجنل دفاتر کو وہ فہرست ارسال بھی کر دی گئی ہے۔
حتمی فہرست کے مطابق صارفین کے میٹرز نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو ایل این جی پر معاہدے کے لئے لیٹر بھجوائے تھے اورصارفین نے لیٹر کی بنیاد پر کمپنی کیساتھ ایل این جی کا معاہدہ کیا۔

معاہدے کرنے پر صارفین کو جمع ڈیمانڈ نوٹسز پر اضافی قیمت کا ووچر دیا گیا،اضافی قیمت کی ادائیگی ہونے پر کمپنی نے صارفین کے لئے میٹرلگانے کی فہرست جاری کر دی۔