ثمرہ فاطمہ:شہر میں آج سورج بھرپور چمکے گا۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہرمیں سورج کی کرنوں سےصبح کاآغاز ہواہے محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر سورج جلوہ افروز رہے گا۔
شہرمیں3کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے کوئی امکانات موجود نہیں۔
دوسری جانب شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح183ریکارڈکی گئی۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرےنمبرپرآگیا۔