اشرف خان: سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی ہوگئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں 55 ڈالر کی کمی سےسونا 1856ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 28 دنوں کے بعد سونے کی ریٹ جاری کردیا گیا۔ 12 ستمبر کو آخری بار سونے کے ریٹ جاری کئے گئے تھے۔
1 تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 99 ہزار 500روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونا 13ہزار 546 روپے کی کمی سے 1لاکھ 71 ہزار 39 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ 1 تولہ چاندی میں 50 روپے کی کمی سے 2500روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں کا تعین انٹر بینک ڈالر کی قیمت کے مناسبت سے جاری کیا جائے گا۔