چینی کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

چینی کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کی عوام کیلئے اچھی خبر، چکی مالکان نے آٹا 10 روپے کلو سستا کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چکی کا آٹا 170 سے کم ہوکر 160 روپے کلو ہوگیا۔  چکی مالکان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں آٹا 135 سے کم ہوکر 130 پر آگیا۔ گندم سستی ہونے کی وجہ سے آٹا کی قیمت کم ہوئی۔ فلور ملز مالکان بھی  آٹا سستا کرکے عوام کو ریلیف دیں۔ 

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم آنے کے بعد آٹا سستا ہونے کی امید پیدا ہوئی ۔ امپورٹڈ گندم آنے کے باوجود ریٹیل میں آٹا سستا نہیں ہوا ۔