ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامعلوم شخص سروسز  ہسپتال میں 18سالہ لڑکی چھوڑ کر فرار،دوران علاج دم توڑ گئی

نامعلوم شخص سروسز  ہسپتال میں 18سالہ لڑکی چھوڑ کر فرار،دوران علاج دم توڑ گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)سروسز ہسپتال میں غیر حالت میں آنے والی لڑکی جانبر نہ ہو سکی، دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ 18 سالہ زرینہ کو نامعلوم شخص سروسز ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوا،نامعلوم شخص نے ہسپتال ریکارڈ میں لڑکی کا ایڈریس عسکری 10 کا لکھوایا،متوفیہ حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کے گھر میں گھریلو ملازمہ تھی، لڑکی پراسرار طور پر دم توڑ گئی، لاش پوسٹمارٹم کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔