مخبری کے شبہ میں ملزموں کی نوجوان کو خوفناک سزا

Wahdat Colony Torture by Drug dealers -
کیپشن: Torture on boy
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)مخبری کے شبہ پر نوجوان پر تشدد کا معاملہ،4ملزمان کا20سالہ عاصم پر گھونسوں اور لاتوں سے حملہ،تشددکےبعدملزموں نے متاثرہ نوجوان پر کتا چھوڑ دیا،پولیس نے عاصم کےجسم پر تشدد اور کتے کے کاٹنےکی تصدیق کردی۔

تفصیلات کےمطابق مخبری کرنے کے شبہ پر ملزمان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،وحدت کالونی میں چار ملزمان 20 سالہ عاصم پر گھونسوں اور لاتوں سے تشدد کرتے رہے،ملزمان نے تشددکےبعد نوجوان پر کتا چھوڑ دیا ، عاصم کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق درخواست دینے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم کے جسم پر تشدد اور کتے کے کاٹنےکی تصدیق ہوئی ہے، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد قانونی کاروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاون کو ملزمان کے خلاف کڑی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer