پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

Birds hit PIA flight
کیپشن: Birds hit PIA flight
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)   شارجہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز 320 بڑے حادثے سے بچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آج شارجہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے کئی پرندے ٹکراگئے جس سے طیارے کے متعدد حصوں کو نقصان پہنچا ، پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی ائیر پورٹ پر اتار لیا، طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق پرندے ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا جس کی وجہ سے کراچی سے لاہور جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer