لاہور بورڈ نے قومی ذہانت کے وظائف کا اعلان کردیا

لاہور بورڈ نے قومی ذہانت کے وظائف کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ نے سکینڈری سکول سالانہ امتحان2019 ء کی بنیاد پر قومی ذہانت کے وظائف کا اعلان کر دیا، سائنس گروپ کے 196 اور آرٹس گروپ کے 61 طلبا و طالبات وظائف کی فہرست میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے سکینڈری سکول سالانہ امتحان2019ء کی بنیاد پر قومی ذہانت کے وظائف کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، لاہور بورڈ کی جانب سے سائنس گروپ کے 196 اور آرٹس گروپ کے61 طلباوطالبات کو وظائف دیئے جائیں گے۔

ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کا کہنا ہے کہ وظائف کی تفصیلات لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں, اگر کسی طالبعلم کا نام رہ گیا ہو تو وہ 10 روز میں تحریری درخواست بورڈ آفس میں جمع کروا سکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer