اساتذہ کیلئے خوشخبری، ڈائری لکھنے کا جھنجھٹ ختم

 اساتذہ کیلئے خوشخبری، ڈائری لکھنے کا جھنجھٹ ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ تعلیم کا لیسن پلان آبزرویشن کے لیے نئی ایپلی کیشن لانچ کرنے کا فیصلہ، نئی ایپلی کیشن میں پرانے تمام انڈیکٹرز کو ختم کر کے نئے انڈیکٹرز شامل کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے لیسن پلان آبزرویشن کیلئے نئی ایپلی کیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا، نئی ایپلی کیشن سے اساتذہ کو ٹیچرز ڈائری نہیں لکھنا پڑے گی، نئی ایپلی کیشن میں پرانے تمام انڈیکٹرز کو ختم کردیا جائے گا، ایپلی کیشن میں نئے انڈیکٹرز شامل کیے جائیں گئے۔

نئی ایپلی کیشن کے ذریعے بھیجی گئی رپورٹ اساتذہ خود بھی دیکھ سکیں گے، پروموشن اور اساتذہ کہ مستقلی کیلئے بھی یہی سے ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، نئی ایپلی کیشن رواں ماہ کے آخر میں لانچ کر دی جائےگی، اساتذہ کی اس سلسلے میں مرکز لیول پر ٹریننگ بھی کرائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer