’’لیڈر آف اپوزیشن کو حراست میں لینا کہاں کا انصاف ہے‘‘

’’لیڈر آف اپوزیشن کو حراست میں لینا کہاں کا انصاف ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حلقہ این اے 124 میں انتخابی مہم جاری، کہتے ہیں خواہش ہے موجودہ حکومت مدت پوری کرے جب کہ جمعیت علماء اسلام نے این اے 124 سے خاقان عباسی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنی مہم کے آغاز میں چاہ میراں کے علاقہ میں مختلف مساجد کے خطیب اور نمازیوں سے ملاقات کے بعد بھگت پورہ، چوک گھوڑا اور مصری شاہ میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز اور انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

شاد باغ میں جمعیت علماء اسلام کے وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج جو جنگ لڑ رہے ہیں وہ آئین اور قانون کی جنگ ہے، آج حکومت کی حقیقت سب پر عیاں ہو چکی ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرضوں کا حجم بھی بڑھا ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ جولائی کا الیکشن متنازع الیکشن تھا، چور دروازے سے آنے والے چور دروازے سے جائیں گے اگر حکومت ملک کے مسائل حل نہ کر سکی تو اسےخود ہی چلا جانا چاہیے۔ دنیا میں لیڈر آف اپوزیشن کو حراست میں لینا کہاں کا انصاف ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ تمام لوگ جن کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں حراست میں لیا جائے۔

ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں منعقد ہ کارنر میٹنگز اور انتخابی جلسوں سے ایم این اے علی پرویز ملک، ایم پی اے چوہدری شہباز اور ایم پی اے میاں مجتبی شجاع نے بھی خطاب کیا۔