قیصرکھوکھر: پنجاب حکومت نے سالانہ بجٹ کے لئے تیسری بار نئی تاریخ دی ہے اور اب یہ بجٹ 16 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے 16 اکتوبر کو سالانہ بجٹ 2018-2019 پیش کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے اور اس دن 16 اکتوبر کو پنجاب کابینہ کا بھی اجلاس ہوگا۔
جس میں پنجاب کابینہ بجٹ کی منطوری دے گی۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ دو ہزار ارب روپے سے زائد کے کل حجم پر مشتمل ہوگا ۔ 1250 ارب روپے سے زائد رقم وفاق سے ملے گی او ر تین سو ارب روپے سے زائد کی رقم حکومت پنجاب اپنے ذرائع سے پیدا کرے گی۔ محکمہ خزانہ نے اس بجٹ کا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔