ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج میں بڑے پیمانے پر اہم تبدیلیاں

پاک فوج میں بڑے پیمانے پر اہم تبدیلیاں
کیپشن: City42 - Pakistan Army
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کردیئے گئے ہیں،حال ہی میں ترقی پانیوالے اعلیٰ افسروں کو نئی پوزیشنز پر تعینات کردیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرنئے ڈی جی آئی ایس آئی مقررکردئیے گئے ہیں،انہوں نے حال ہی میں ریٹائر ہونیوالے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی جگہ لی ہے۔اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو جی ایچ کیو کا ملٹری سیکرٹری بنایا گیا ہے،لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹک سٹاف،لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کور کمانڈر منگلا کور کی کمان دی گئی ہے،لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور تعینات کیے گئے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل سٹاف ہونگے۔

آئی جی آرمز کے فرائض کیلئے لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer