ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھرمیندر کی ہسپتال میں حالت نازک، سب عزیز جمع ہو گئے

Dharmendar Kapoor, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مشہور اداکار دھرمیندر کی حالت نازک ہونے کے سبب تمام گھر والے ہسپتال میں جمع ہو گئے۔

 سینئیر موسٹ اداکار دھرمیندر جی کا ممبئی میں واقع بریچ کینڈی ہسپتال میں کئی روز سے چل رہا علاج تشویش ناک مرحلے مین داخل ہو گیا۔ دھرمیندر کی حالت بغرنے پر تمام  گھر والے ہسپتال مین جمع ہیں۔  دھرمیندر گزشتہ تساٹھ سال سے زیادہ عرصہ سے اپنے مداحوں کوتفریح فراہم کر رہے ہیں۔   اپنے اس طویل کیریئر میں انھوں نے کئی بہترین فلموں کے ذریعہ لوگوں کی تفریح کا سامان مہیا کیا۔ 

دھرمیندر نے اداکارہ ہیما مالنی سے ان کے عروج کے وقت شادی کی تھی۔ ہیما مالنی اور دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول، کچھ سال کے وقفے سے باری باری بولی ووڈ فلموں میں آئے اور دھرمیندر کی طرح ہی ایکشن فلموں کے روایتی پنجابی گھبرو ہیرو کے کردار کر کے فینز کی نئی جنریشن میں اپنی جگہ بنائی۔ دھرمیندر کے فین بھی ان کے بیٹوں کو ورثہ میں مل گئے تھے۔

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار دھرمیندر کی طبیعت اچانک بہت خراب ہو گئی ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور کچھ رپورٹس انھیں ونٹلیٹر پر رکھے جانے کی جانکاری دے رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹرس ان کی سخت نگرانی کر رہے ہیں۔ اس وقت ان کا پورا خاندان اسپتال میں ان کے ساتھ موجود بتایا جا رہا ہے۔
 
قابل ذکر ہے کہ دھرمیندر  زیادہ عمر سے متعلق بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔ وہ طویل عرصہ سے مختلف صحت کے مسائل کا شکار ہیں اور وقتاً فوقتاً ہسپتال میں ان کا علاج چلتا رہتا ہے۔ 31 اکتوبر کو بھی دھرمیندر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت خبر آئی تھی کہ وہ معمول کے طبی معائنہ کے لیے ہسپتال گئے تھے۔ تاہم اب ایک بار پھر انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے اور اس بار حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اس درمیان دھرمیندر کی ٹیم کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ہسپتال میں ضرور ہیں، لیکن ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ ٹیم نے اس وقت سبھی سے پرائیویسی کی درخواست بھی کی ہے۔ انگریزی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق دھرمیندر کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ’’وہ (ڈاکٹروں کی) نگرانی میں ہیں، لیکن فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘
 
 دھرمیندر گزشتہ تقریباً 6 دہائیوں سے لوگوں کو تفریح فراہم کر رہے ہیں۔ اپنے طویل کیریئر میں انہوں نے بے شمار شاندار فلموں کے ذریعے ناظرین کا دل جیتا ہے۔ حال ہی میں وہ اپنی ایک نئی آنے والی فلم ’اکیس‘ کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں۔ شری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں دھرمیندر کے ساتھ امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا بھی نظر آئیں گے۔

 اگستیا اس فلم میں ارون کھیتراپال کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ارون کھیتراپال کو سن 1971 کے ہندوستان-پاکستان جنگ میں بہادری کے کارنامے پر مابعد از مرگ پرم ویر چکر سے نوازا گیا تھا۔