ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی توقع  ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔