سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج، وانا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کیڈٹ کالج، وانا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کی پزیرائی کی، کہا کہ بزدل دشمن نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم استحکام دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گا۔
وزیراعظم کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میں فتنتہ الخوارج کے 2 حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی شمالی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی مذمت کی۔ محسن نقوی نے خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملہ آور 2 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جواب دے کر کیڈٹ کالج پرخوارجیوں کا حملہ ناکام بنایا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام۔