ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت کے متعلق افواہ؛ اہل خانہ کو مذمت کا بیان جاری کرنا پڑگیا

 Irfan Siddiqi, City43, Ventilator
کیپشن: سینیٹر عرفان صدیقی کے اہلَ خانہ کو ان کی علالت کی پریشانی کا سامنا کرتے ہوئے اچانک سوشل پلیٹ فارمز پر پھیلائی گئی اس افواہ سے اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا کہ عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایسا کچھ نہین ہوا لیکن افواہ پھیلانے والوں نے ہرگز یہ نہیں سوچا کہ کون کون کس کس طرح ہرٹ ہو گا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کے قریبی معتمد اور سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے اور بتایا ہے کہ عرفان صدیقی علیل ضرور ہیں لیکن اس قدر نہیں کہ انہین وینٹی لیتر پر منتقل کرنا پڑے۔ اس طرح کی تمام افواہین قابلِ مذمت ہیں۔

مسلم لیگ نون کے سینئیر کارکن سینیٹر عرفان صدیقی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلانا  انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ 

 ذرائع اہل خانہ سینیٹر عرفان صدیقی کی فیملی کے ذرائع نے بتایا کہ جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی جھوٹی اطلاعات سے سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے۔ 

سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا۔   وہ سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج  تھے اور بدستور وہیں ہیں۔ 

عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

افواہ پھیلانے والوں کا مدعا

افواہ پھیلانے والوں نے سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت کے مسئلہ کو لے کر اس قدر بڑھایا چڑھایا کہ انہیں وینٹی لیتر پر ہی بھیج دیا۔ اس افواہ کا بطاہر مقصد سینیٹ آف پاکستان میں آئین مین 27 ویں ترمیم کی منظوری کے لئے "حکومت کو درکار ووٹوں کی تعداد کم ہو جانے کا تاثر" پیدا کرنا تھا۔ سینیتر عرفان صدیقی کی علالت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے والے بیشتر لوگ اس افواہ کے ساتھ یہ ھوالہ بھی دیتے پائے گئے کہ حکومتی بنچوں کا ایک ووٹ کم ہو گیا۔ بعض یہ تاثر بھی دینے کی کوشش کرتے رہے کہ سینیٹر صدیقی دراصل 64 واں ووٹ ہیں، ان کی عدم موجودگی میں ترمیم منطور نہیں ہو پائے گی۔ آج شان یہ سب افواہ غلط ثابت ہوئی، عرفان صدیقی ہسپتال میں ہیں لیکن بہرحال بہتر حالت میں ہیں اور سینیٹ نے آئین میں 27 ویں ترمیم سہولت کے ساتھ منطور ہو گئی ہے۔