ویب ڈیسک: دبئی میں 24 قیراط سونے کی قیمت مسلسل دوسرے ویک اینڈ پر 500 درہم فی تولہ (گرام) سے کم رہی، جو حالیہ ہفتوں کے اتار چڑھاؤ کے بعد قیمتوں کے استحکام کی علامت ہے۔
ریٹیل مارکیٹ میں 24 قیراط سونا 482 درہم فی گرام پر فروخت ہو رہا ہے، جو ہفتے کے دوران مختصر طور پر 475.25 درہم تک گر گیا تھا۔
22 قیراط سونا 446.25 درہم فی گرام پر پہنچ گیا ، جو جمعرات کے 440 درہم کے کم ترین ریٹ سے معمولی بہتری ہے۔
عالمی سطح پر فی اونس سونا تقریباً 4,000 امریکی ڈالر (14,700 درہم) پر برقرار رہا، یہ استحکام امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں سال دوسری بار شرحِ سود میں کمی کے بعد سامنے آیا۔
ماہرین کے مطابق، قریب المدت میں سونا 24 قیراط کے لیے 500 درہم سے نیچے ہی رہے گا، تاہم تیزی سے گراوٹ کا امکان نہیں۔
البتہ، اگر سرمایہ کار منافع حاصل کرنے کے لیے فروخت شروع کریں یا ڈالر مزید مضبوط ہوا تو قیمتوں میں عارضی کمی آ سکتی ہے ،جو زیورات خریدنےخواہشمند صارفین کے لیے ایک اچھا موقع ثابت ہو سکتا ہے۔