انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کی رکنیت معطل کر دی

ICC, Sri Lanka Cricket Board, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کرکٹ بورڈ  کی رکنیت معطل کردی۔ 

 آئی سی سی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ نے فوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کی رکنیت مطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کو حکومتی مداخلت کی بنا پر معطل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بورڈ کے اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا  کہ سری لنکا کرکٹ کے معاملات جس طرح سے چلائے جا رہے ہیں وہ آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

  آئی سی سی نے بتایا کہسری لنکا کی معطلی اور اس ک معطلی کے خاتمے کی شرائط و ضوابط جلد طے کریں گے.