والٹن روڈ پر بارش کاپانی جمع،ٹریفک کی روانی متاثر

والٹن روڈ پر بارش کاپانی جمع،ٹریفک کی روانی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارباز خان)والٹن روڈ پر بارش کاپانی جمع،ٹریفک کی روانی متاثر،  شہریوں کو اپنی اپنی منزل پر پہنچنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق شہرمیں بارش کےبعد والٹن روڈ پر بارش کا پانی جمع ہوگیاہے۔ سڑک پر گہرے گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے،بلکہ ٹریفک حادثات بھی ہورہےہیں۔

شہریوں کو اپنی منزل تک بروقت پہنچنے میں پریشانی اٹھانی پڑرہی ہے۔ شہریوں کاکہناہے نکاسی آب کے ناقص انتظامات انتظامیہ کی کارکردگی بےنقاب کررہےہیں، شہریوں نے حکام بالاسےنوٹس لیکرمسائل حل کروانےکامطالبہ کیاہے۔