ٹارگٹ کِلر گرفتار، جدید اسلحہ برآمد

Target killer, assassin arrested, Gujranwala criminals arrested, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا : پٹرولنگ پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سےجدید اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزمان سے کے کے رائفل،اٹالین رائفل،12بوررائفل، اٹالین پسٹل اورایک 9ایم ایم پستول برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی گوجرانوالہ عبدالوہاب نے بتایا کہ ملزمان سے جدیداسلحہ و مختلف بور کی چارسوسے زائدگولیاں بھی ملی ہیں۔

 ڈی ایس پی ملک نعیم نے ملزمان محمد عثمان،محمد عرفان،محمد اکرم کوگرفتار کیا۔

ملزمان نے انکشاف کیاوہ پیشہ ور قاتل ہیں اوراپنے مشن پہ جارہے تھے۔

ایس ایس پی عبدالوہاب نے بتایا کہ ملزمان ریکارڈیافتہ ہیں اوران پہ تھانہ کینٹ میں قتل،اقدام قتل کامقدمہ درج ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے