ٹی 20 ورلڈکپ، عمران خان کا اہم بیان آ گیا  

ٹی 20،میچ،عمران خان،تحریک انصاف،بیان،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم بہت بہترین ہے،کیویز کو پچھاڑنے کے بعد ملک بھر میں عوام جشن منا رہی ہے۔ اس فتح نے ہماری ہمت بڑھا دی ہے اور اب ہماری نظریں فائنل میچ پر ہیں۔

 برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال پر کہ  پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی ہے اور فائنل میں انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ ہو سکتا ہے، اس سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ1992ء کی تاریخ یاد کروانا چاہتا ہوں کہ میری ٹیم نے کیویز سیمی فائنل میں شکست دی تھی اور اس کے بعد ہم نے انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ کھیلا تھا۔ کیویز کو پچھاڑنے کے بعد ملک بھر میں عوام جشن منا رہی ہے۔ اس فتح نے ہماری ہمت بڑھا دی ہے اور اب ہماری نظریں فائنل میچ پر ہیں۔ میرے خیال میں قومی ٹیم بہت بہترین ہے اور انشاء اللہ ہماری ٹیم ورلڈکپ جیت جائے گی۔

  ایک سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی طرف سے کرکٹ کھیل چکا ہوں اور جب میں پاکستان کا وزیراعظم تھا، اس وقت قومی ٹیم پر بہت مشکل وقت گزر رہا تھا، میں فوری طور پر کرکٹ بورڈ کے چیئر مین سے پوچھا نئے کپتان کی تلاش کی جائے اور اس کے لیے بابر اعظم بہترین ہے ، وہ جینوئن ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں، بطورِ کپتان بابر اعظم کے پاس بہت سارا تجربہ ہے۔ہمیں ایسا کپتان چاہیے جو ورلڈ کلاس کرکٹر ہو۔