ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت ٹی20ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر،انگلینڈ کی شاندار کامیابی

بھارت ٹی20ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر،انگلینڈ کی شاندار کامیابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے ٹیم کو دھواں دھار آغاز فراہم کیا ہے۔

آئی سی سی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کے اوپنر کے ایل راہول 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ کرس ووکس نے حاصل کی، جب کہ کپتان روہت شرما بھی 27 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

دوسری جانب آج انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ اور ڈیوڈ ملان انجری کے سبب نہیں کھیل رہے۔گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو  7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر