زیورات کی شوقین خواتین کیلئے اہم خبر؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

 Gold prices increased Lahore
کیپشن: Gold prices increased
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
 شہر کی صرافہ بازاروں اور گولڈ مارکیٹوں کی جانب سے سونے کی نئی قیمت جاری کردی، ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا، شہر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 سو روپے اضافہ ہو گیا۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق 24قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 26ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 958 روپے فی تولہ ہو گئی۔21 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 687 روپے فی تولہ ہو گئی۔ دو دونوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی قیمت میں 17 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا  جس سے فی تولہ ایک لاکھ 25 ہزار روپےکا ہوگیا تھا،24قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 583 روپے جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 375 روپے فی تولہ ہو گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer