امریکی نمائندہ خصوصی  کا دورہ پاکستان، بھارت اجلاس میں شرکت سے انکار

Thomas West the US envoy to Afghanistan
کیپشن: Thomas West
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :افغانستان کے لیے امریکہ کے نئے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ طالبان کے وزیر خارجہ، چین اور روس سے آنے والے سینئیر سفارتکاروں سے ملاقات کے لیے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 
 غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ زلمے خلیل زاد سے عہدہ لینے کے بعد یہ تھامس ویسٹ کا علاقے کا پہلا دورہ ہوگا۔  پاکستان، روس، امریکہ اور چین کے گروپ ٹروئیکا پلس کا اجلاس اسلام آباد میں جمعرات کو متوقع ہے۔
 دوسری طرف افغان وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ افغان وفد پاکستانی حکام سے معیشت، باہمی تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ اور مہاجرین کے معاملے پر بات چیت کرے گا۔ 15 اگست کو نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا سرکاری اور باضابطہ دورہ پاکستان ہے. ممکنہ طور پر تھامس ویسٹ روس اور بھارت بھی جائیں گے لیکن وہ نئی دہلی میں افغانستان کے حوالے سے ہونے والے سکیورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
 یادرہےاقوام متحدہ اور پاکستان   عالمی برادری کو متعدد بار وارننگ دے چکے ہیں کہ  افغانستان دنیا کے بد ترین انسانی بحران کے دہانے پر ہے کیونکہ ملک کا نصف سے زیادہ حصہ خورات کی شدید کمی سے دو چار ہے۔ سردیوں کی آمد نے لوگوں کو ملک چھوڑنے یا بھوکا رہنے میں سے ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ لوگ آٹے کے لئے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer