ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی اغوا کیس: رینجرز اور آئی ایس آئی کےافسرذمہ دار ، آرمی چیف کا بڑاایکشن

آئی جی اغوا کیس: رینجرز اور آئی ایس آئی کےافسرذمہ دار ، آرمی چیف کا بڑاایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) آرمی چیف کےحکم پرمزارقائدکی بےحرمتی اورآئی جی سندھ کےمبینہ اغواکی انکوائری مکمل ہوگئی، رینجرزاورآئی ایس آئی کےمتعلقہ افسروں کوعہدوں سےہٹاکرجی ایچ کیورپورٹ کرنےکاحکم دےدیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق مزارقائد کی بےحرمتی اورآئی جی سندھ کےمبینہ اغواپرپاک فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل ہوگئی۔ رینجرزاورآئی ایس آئی کےذمہ دارافسروں کوعہدوں سےہٹاکرجی ایچ کیورپورٹ کرنےکاحکم دےدیاگیا۔ آرمی چیف کی ہدایت پرکی گئی تحقیقات کےمطابق سندھ رینجرزاورآئی ایس آئی کراچی کےافسرمزارقائدکی بےحرمتی پرشدیدعوامی ردعمل سےنمٹنےمیں مصروف تھے۔ آئی ایس پی آرکےمطابق متعلقہ افسروں پربروقت کارروائی کے لئے شدید دباؤتھا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق رینجرزاورآئی ایس آئی کےافسروں نےکشیدہ صورتحال پراپنی دانست میں سندھ پولیس کےطرزعمل کوسست روی کاشکارپایا۔ صورتحال پرقابوپانےکیلئےمتعلقہ افسروں نےذاتی حیثیت میں جذباتی ردِعمل کامظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ذمہ داراورتجربہ کار افسروں کوناپسندیدہ صورتحال سے گریزکرناچاہئے تھا۔ اس کشیدہ صورتحال سےریاست کےدواداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer