معروف فٹ بال پلیئرز لاہور پہنچ گئے

معروف فٹ بال پلیئرز لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد ) دورہ پاکستان پر آئے انٹرنیشنل فٹ بالرز کی پی سی ہوٹل میں پریس کانفرنس، برازیلین فٹبالر ریکارڈو کاکا کا کہنا ہے دوسری مرتبہ پاکستان آیا ہوں، یہاں کے لوگ فٹبال سے پیار کرتے ہیں، نکولس انیلکا نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ زیادہ مقبول لیکن فٹ بال کے بھی چاہنے والے موجود ہیں۔

دورہ پاکستان پر آئے ورلڈ سوکر اسٹارز کراچی کے بعد لاہور پہنچ گئے، پی سی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریکارڈو کاکا اور لوئز فیگو نے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال گیم کے چاہنے والے ہیں تاہم فٹبال کو پروموٹ کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں، دونوں سٹار نے پاکستانی کھانوں کی تعریف بھی کی۔

ورلڈ فٹبال سٹار نکولس انیلکا اور کارلوس پیول کا کہنا تھا کہ آج کے نمائشی میچ میں فٹبال کا ٹیلنٹ دیکھنے کو ملے گا، پاکستان میں اکیڈمی کا قیام بھی جلد کیا جائے گا۔

ورلڈ فٹبال سٹارز آج نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں لوکل فٹ بال پلیئرز کے ساتھ  ایگزیبیشن میچ کھیلیں گے۔