ضلعی عدالتوں کے ججز کا تربیتی کورس کل سے شروع

ضلعی عدالتوں کے ججز کا تربیتی کورس کل سے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے ججز  6 روزہ تربیتی کورس کا آغاز کل 11نومبر سے ہوگا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے، تربیتی کورس میں 70 ججز شرکت کریں گے، کورس کرنیوالوں میں 19 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 51 سول ججز شامل ہیں۔

 افتتاحی سیشن میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی حبیب عامر ، ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا عارف علی سمیت دیگر افسران بھی شریک ہونگے، کورس کرنیوالوں میں لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور جنوبی پنجاب سمیت دیگر اضلاع کے ججز شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer