ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل لیسکو محمد نعیم پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل لیسکو محمد نعیم پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو سینٹرل سرکل کے سپرنٹنڈنگ محمد نعیم پر ایل ڈی اے ایونیو ون میں واک کے دوران نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کر دیا، حملے کے دوران ایس ای سینٹرل سرکل کا بازو ٹوٹ گیا، محمد نعیم کو سرجی میڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

       تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل لیسکو محمد نعیم پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا، محمد نعیم واک کرنے کیلئے ایل ڈی اے ایونیو ون سے نکلے تھے، اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے انہیں روک لیا اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

 حملے کے دوران سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل لیسکو شدید زخمی ہو گئےاوربازو ٹوٹ گیا، محمد نعیم کو زخمی حالت میں سرجی میڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے بازو کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔

  واضح رہےکہ ماضی میں بھی سینٹرل سرکل کے ایس ای اسد اللہ خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، اسد اللہ خان پر بجلی چوروں کی جانب سےاس وقت فائرنگ کی گئی تھی جب وہ دفتر سے نکل کر نماز جمعہ ادا کرنے جا رہے تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer