(عمران یونس)وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے مسافر خانے کی تعمیر کے دوران درخت کاٹنے پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سےجواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق داتا دربار مسافر خانے کی تعمیر کے دوران متعلقہ کنٹریکٹر کی جانب سے درخت کاٹنے کا واقعہ منظر عام پر آنے کا سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے نوٹس لے لیا۔وزیر بلدیات پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی درخت لگانا ہے کا ٹنا نہیں۔ رپورٹ آنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سینئر وزیر نے کاٹے گئے درختوں کی جگہ دس گناہ زیادہ درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔