ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ پی اینڈ ڈی نیب کے ریڈار پر آگیا

محکمہ پی اینڈ ڈی نیب کے ریڈار پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قومی احتساب بیور و نے صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں جاری پراجیکٹ اور ذیلی اداروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پی اینڈ ڈی نیب کے ریڈار پر آگیا، قومی احتساب بیورو نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں جاری پراجیکٹ اور ذیلی اداروں کی تفصیلات طلب کرلیں اس کے علاوہ پراجیکٹ میں کام کرنے والے افسران اور عملے کی تفصیلات اور تنخواہوں کا ڈیٹا بھی طلب کرلیا گیا۔

نیب حکام نے دس روز میں پی اینڈ ڈی بورڈ کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ پی اینڈ ڈی میں جاری پی آر ایم پی ، جنوبی پنجاب میں غربت کم کرنے کا پروگرام، ایس ڈی پی، ایم ایس این سی اور ٹرائبل ایریا پراجیکٹ بھی شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer