سٹی 42 : وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی بیرک کے چیئرمین جان تھارنٹن سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران ریکوڈک کاپر گولڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
چئیرمن بیرک نے کہا کہ بیرک کمپنی ریکوڈک منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
ملاقات میں ریکوڈک میں جاری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ اور معدنی شعبے کی ترقی کے لیے منصوبہ اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک پاکستانی معدنیات شعبے کے لیے فلیگ شپ منصوبہ ہے, ریکوڈک سے سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔
چئیرمن بیرک نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبہ کے لیے حکومت پاکستان کی مسلسل سپورٹ کو سراہتے ہیں۔