(سبحان اللہ خان) سوات کے مشہور سیاحتی مقام مالم جبہ کے علاقے گناجر میں بارات میں شرکت کے بعد واپسی پر ہائی ایس گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ چار افراد جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے مشہور سیاحتی مقام مالم جبہ کے قریبی گائوں گناجر میں ایک ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، گااڑی میں سوار افراد ایک بارات میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔حادثے کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔