ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں “معرکہ حق” کی پہلی سالگرہ پر پروقار تقریب

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں “معرکہ حق” کی پہلی سالگرہ پر پروقار تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں معرکہ حق کی فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول تھے جبکہ تقریب میں افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب کے دوران معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔