سٹی 42 : شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 264 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 335 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 117شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 218معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔