عابد چودھری:مدرز ڈے کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے تمام ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے خواتین کے تحفظ، عزت اور بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق ادارہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ماں، بہن اور بیٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ خواتین کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے فوری مدد حاصل کر سکتی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ویمن سیفٹی ایپ اور پبلک سیفٹی ایپ جیسی ڈیجیٹل سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں، جن کے ذریعے شہری بروقت امداد حاصل کر سکتے ہیں۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال مزید وسعت دی جائے گی تاکہ ہر خاتون خود کو محفوظ اور بااختیار محسوس کر سکے۔