وقاص احمد:لیاقت آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جھوٹی 15 کال کے ذریعے کیری ڈبہ ہتھیانے کی کوشش ناکام بنا دیا جبکہ واردات کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مشتاق کا کیری ڈبہ کے مالک کے ساتھ رقم کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔ اسی تنازع کی بنیاد پر ملزم نے منصوبہ بندی کرتے ہوئے چوری کی جھوٹی 15 کال کی۔
ابتدائی طور پر اطلاع دی گئی کہ نامعلوم ملزم پرانی سبزی منڈی کے قریب سے کیری ڈبہ چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں، تاہم تحقیقات کے دوران پولیس کو شبہ ہوا اور ملزم زیادہ دیر تک چکمہ نہ دے سکا۔
ایس پی کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کر لیا، جس کے بعد اس کے قبضے سے کیری ڈبہ برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایچ او لیاقت آباد کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔