ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل، مشی خان کا سخت ردعمل

مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل، مشی خان کا سخت ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ نہ ملانے کی وائرل ویڈیو پر اداکارہ مشی خان کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

 ادکارہ مشی خان نے کہا کہ طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار کی ویڈیو دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا، بچہ نہ جانے کب سے آپ کا انتظار کررہا ہوگا اور اسکا آپ سے ہاتھ ملانے کا دلی ارمان ہوگا لیکن آپ نے انکار کردیا، اس کا بچے کے ذہن پر کیا اثر پڑے گا۔

 مشی خان نے کہا کہ ہم مولانا طارق جمیل کی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ خود ہی ان باتوں پر عمل نہ کریں تو یہ بہت غلط مثال قائم ہوگی۔

 اداکارہ کہنا تھا میں نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو دیکھی جس میں مولانا طارق جمیل ٹرانسجینڈر اور ڈانسر مہک ملک کے ساتھ بہت شفقت سے ملے، انکے سر پر ہاتھ پھیرا اور انکو ملاقات کیلئے ٹائم دیا، اسی طرح آپ ایک بچے سے مل لیتے تو کیا ہوجاتا؟