ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی گندم سے تیار آٹا مارکیٹ میں آتے ہی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

نئی گندم سے تیار آٹا مارکیٹ میں آتے ہی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: گندم کی نئی فصل سے تیار کردہ آٹے کی کھیپ مارکیٹ میں پہنچنا شروع ہو گئی، تاہم اس کے ساتھ ہی فلور ملز اور دکانداروں کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ بھی کر دیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 3500 روپے فی من گندم سے تیار ہونے والا آٹا اب 4300 روپے فی من سے بھی تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1080 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 2130 روپے ہو گئی ہے۔شہریوں نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور نرخوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔