ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفیق آباد پولیس کی کارروائی ،2رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

 شفیق آباد پولیس کی کارروائی ،2رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: تھانہ شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی منظم اور متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں وقار اور نوید شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں سے بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔ بعد ازاں چوری شدہ موٹر سائیکلیں اپنے گھر منتقل کر کے انہیں پارٹس میں تقسیم کر دیتے تھے تاکہ شناخت سے بچا جا سکے۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے موٹر سائیکلوں کے مختلف پارٹس فروخت کر دیتے تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، موٹر سائیکلوں کے مختلف پارٹس اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق گینگ کے سرغنہ کی موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔

شفیق آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دورانِ تفتیش مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔