ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمپ جیل کا قیدی سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا

 کیمپ جیل کا قیدی سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  کیمپ جیل کا ایک قیدی سروسز ہسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق قیدی محمد علی کو طبیعت ناساز ہونے پر علاج معالجے کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پوسٹمارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔