ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرحدوں پر کشیدہ صورتحال، لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں

سرحدوں پر کشیدہ صورتحال، لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سرحدوں پر کشیدہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی جانب سے فرضی مشقیں کی جارہی ہیں۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت،  ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں جاری ہیں، فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ و قانون نافذ کرنے والے  دیگر اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ 

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنا، خطرات سے بچاؤ، شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرنا، رسپانس ٹائم مزید بہتر بنانا ہے، موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کے لئے فرضی مشقیں جاری رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں، ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی کئے جا ہیں ۔