ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی سائبر حملے میں ہیک کی گئی بھارتی ویب سائیٹس کا ڈیٹا منظر عام پر آگیا

پاکستانی سائبر حملے میں ہیک کی گئی بھارتی ویب سائیٹس کا ڈیٹا منظر عام پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت نہ صرف میدان جنگ میں بلکہ سائبر میدان میں بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر ماہرین نے بھارتی دفاعی نظام اور اہم اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا حساس ڈیٹا منظر عام پر لا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل،ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل،انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ اور متعدد دیگر سرکاری ویب سائٹس شامل ہیں۔

ہیکرز نے انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ سے حاصل شدہ حساس معلومات کو ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ ان ویب سائٹس پر واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ بھارت دہشتگردی کی آماجگاہ ہے اور یہاں انڈین ریاستی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

بھارت کی جانب سے ٹیکنالوجی میں جدت اور سائبر سیکیورٹی کے بلند و بانگ دعوے اس سائبر حملے کے بعد کھوکھلے ثابت ہو گئے ہیں۔ دفاعی تنصیبات سے لے کر اٹامک انرجی تک کسی بھی حساس ادارے کی معلومات محفوظ نہ رہ سکیں۔