ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وار ایمرجنسی ہیلتھ کمانڈ سنٹر قائم،نوٹیفکیشن جاری

 وار ایمرجنسی ہیلتھ کمانڈ سنٹر قائم،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  زاہد چودھری :پراونشل وار ایمرجنسی ہیلتھ کمانڈ سنٹر قائم کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر وسیم فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے۔سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر یاسر اسلام وار ایمرجنسی ہیلتھ کمانڈ سنٹر میں تعینات کئے گئے،فارماسسٹ زید اظہار کو بھی وار ایمرجنسی ہیلتھ کمانڈ سنٹر میں تعینات کر دیا گیا،وار ایمرجنسی ہیلتھ کمانڈ سنٹر 24 گھنٹے کام کرے گا۔

کمانڈ سنٹر سے صوبے بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کو مانیٹر کیا جائے گا،وار ایمرجنسی ہیلتھ کمانڈ سنٹر ٹیچنگ ہسپتالوں کو معاونت فراہم کرے گا۔

محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ نےپراونشل وارایمرجنسی ہیلتھ کمانڈسنٹرکانوٹیفکیشن جاری کردیا۔