سٹی42: لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور،مردان،صوابی، پشاور اور چارسدہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہر میں رواں سال کاچوتھا زلزلہ ہے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کا مرکز بارڈرہندوکش ریجن افغانستان ، گہرائی 230 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے بعد پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے تاحال کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ کےآفٹرشاکس سےنمٹنے کیلئےمشینری وعملےکوالرٹ رکھاگیا
قبل ازیں کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔؎
کوئٹہ میں زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔