سٹی42: لاہور میں آج شب شاندار موسم ہے اور نوجوان بے فکری کے ساتھ رات گئے کھلی رہنے والی آؤٹ لیٹس پر جمع ہیں۔
رات ڈھل رہی ہے لیکن لاہور کے بہت سے زندہ دل سڑکوں پر ہیں۔ موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوان بے فکری کے ساتھ رات گئے کھلی رہنے والی کھانے پینے کے سامان کی آؤٹ لیٹس پر جا رہے ہیں اور ایک دوسرے سے کہہ رہے ہیں، جو ہو گا اچھا ہو گا۔
کچھ دیر پہلے پاکستان کے تین ائیر بیسز پر میزائل حملوں کی خبروں کی سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی، کچھ دیر پہلے راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پر دوبارہ دھماکے ہونے کی خبریں نشر ہوئیں۔ لاہور میں نوجوانوں کے جذبات عروج پر ہیں، وہ کہہ رہے ہیں، ہم منتظر ہیں۔ ہمیں قیادت کے اعلان پر اعتماد ہے۔ جو کریں گے بہتر کریں گے، جو ہو گا اچھا ہو گا۔