اقبال ٹاؤن میں گیس لیکج دھماکہ ، ہاسٹل کا کئیر ٹیکر جاں بحق

اقبال ٹاؤن میں گیس لیکج دھماکہ ، ہاسٹل کا کئیر ٹیکر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے 55سالہ شخص جاں بحق جبکہ کرائے دار نوجوان زخمی ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق نظام بلاک میں واقعہ ہاسٹل کے کمرے میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر 55 سالہ سرفراز نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 30 سالہ کرائے دار شبیر زخمی ہو گیا ,زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا 55 سالہ متوفی ہاسٹل کا کئیر ٹیکر تھا ۔گیس لیکج سے دھماکے اور آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی جنہوں نے آگ پر قابو پایا ۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متوفی کے اہلخانہ سے رابطہ ہو گیا ہے اور قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔