9 مئی واقعات: بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع

9 مئی واقعات: بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کر دی گئی اورانسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لیئے ۔
 ڈیوٹی جج ارشدجاوید نے سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں17 مئی تک توسیع کردی اورآئندہ سماعت پر وکیل سے ضمانتوں پردلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کی ویڈیو لنک پراڈیالہ جیل سے حاضری مکمل کرانے کا حکم بھی دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ کیس اور تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلاء کی ٹیم نے پیش ہوکر کہا آج وکلاء کی ہڑتال ہے، سینیر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش نہیں ہو سکتے، سماعت موخر کردی جائے۔ ہائی کورٹ نے عبوری ضمانتوں پرچھ دن میں فیصلہ کا حکم دے رکھا ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer