ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کو عمران خان کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ مل گیا

Nab, Accountibility Court Islamabad, Procicution, Remand, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کےحوالے کر دیا۔ بدھ کے روز نیب حکام نےقادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں ملزم عمران خان کو احتساب عدالت میں پیش کر کےعدالت سے مقدمی کے شواہد اور ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے 14 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا۔ احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر  اور عمران خان کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ بعد ازاں شام ساڑھے 4 بجے عدالت نے نیب کی درخواست پر 8 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی منظوری دے دی۔