شہزاد خان: احتجاج کے باعث لاہور سمیت دیگر شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوچکی ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق آج آئل مارکیٹنگ کمپنیز کیجانب سے سپلائی نہیں آسکی۔ اگر جمعرات کے روز بھی سپلائی نہ آئی تو شہر کے 50 فیصد پیٹرول پمپس ڈرائی ہوجایئں گے۔
پیٹرولیم ڈیلرز کے سیکرٹری جنرل جہانزیب ملک نے کہا کہ موجودہ تناؤ کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے احتیاطی طور پر سپلائی نہیں کی گئی۔