ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی فل بنچ تحریک انصاف کی اپیل پر 12 مئی کو سماعت کرے گا. جسٹس صداقت علی خان پانچ رکنی بنچ کے سربراہ ہیں جبکہ بنچ کے اراکین جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پانچ رکنی بنچ میں شامل ہیں.
جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی پانچ رکنی بنچ کا حصہ ہیں. تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا ہوا ہے.
عدالت پہلے ہی اپیل پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرچکی ہے لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد اس پر کارروائی کیلئے فل بنچ تشکیل دینے سفارش کی تھی ۔ سنگل بنچ نے سپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز کا حلف لینے کی ہدایت کی تھی ۔